ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا سروگیسی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بیٹے اور بیٹی کی ماں بن گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سنائی، انہوں نے سنہ 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کے دونوں بچوں کی پیدائش سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے بچوں کے نام جے زنٹا گڈینف اور جیا زنٹا گڈینف رکھے ہیں۔
Hi everyone, I wanted to share our amazing news with all of you today. Gene & I are overjoyed & our hearts are filled with so much gratitude & with so much love as we welcome our twins Jai Zinta Goodenough & Gia Zinta Goodenough into our family. pic.twitter.com/wknLAJd1bL
— Preity G Zinta (@realpreityzinta) November 18, 2021
پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو خاندان میں آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں، زندگی کے اس مرحلے پر وہ بہت خوش ہیں اور پیدائش کے تمام مراحل میں شامل ڈاکٹرز ، نرسز اور سروگیٹ کی شکرگزار ہیں۔
واضح رہے کہ سروگیسی کے ذریعے پریتی زنٹا کے علاوہ کرن جوہر، شاہ رخ، عامر خان، ایکتا کپور سمیت دیگر بالی وڈ ستاروں نے ماں باپ بننے کی خوشیاں حاصل کی ہیں۔