ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ جب بالی ووڈ میں آئیں تو اس زمانے میں ان کا خیال تھا کہ وہ ہیروئن بننے کیلئے فٹ نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رانی نے انکشاف کیا کہ ان کا خیال تھا کہ ان کا قد کافی پستہ ہے اور ان کی آواز بھی ہیروئن جیسی نہیں ہے۔ بالی ووڈ کی اداکارہ رانی نے بتایا کہ ایسے میں جب وہ اپنے اداکاری کے کیریئر کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار تھیں تو اداکار کمل ہاسن نے ان کی کافی مدد کی اور فلمی اداکاراوں کے بارے میں جو ایک دقیانوسی روایات بنی ہوئی تھیں ان کو میرے اندر سے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ اداکارہ رانی نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ میں سری دیوی، جوہی چاولہ، مادھوری ڈکشٹ اور ریکھا کو دیکھ کر بڑی ہوئی تھی اور یہ سب میری آئیڈیل تھیں۔