ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکار اکشے کمار کی فلم "سوریا ونشی" کو اسلام مخالف مواد دکھانے پر عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں رانا ایوب نامی صحافی نے لکھا کہ " روہت شیٹی کی فلم جہاد کو غلط رنگ دے کر پیش کئے جانے کی سازش پھیلا رہی ہے، فلم کی کامیابی نفرت اور امتیاز کے ماحول کو جنم لے گی۔
دریں اثنا امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی شیٹی کی اس ایکشن فلم کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور لکھا کہ فلم مسلمانوں کے بارے میں خطرناک اور دقیانوسی تصورات سے بھری ہوئی ہے۔