ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے مسلمان دوست فرحان شیخ کو زندگی کا ساتھی بنا لیا۔
شالملی بالی وڈ کی کئی نامور فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گھر میں ہی شادی رچائی جس میں اہلخانہ ، چند کزنز اور قریبی رشتے دار موجود تھے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ شادی کے موقع پر نکاح کا انگریزی ترجمہ پڑھا گیا، دلہا کے بہنوئی نے دعا اور سورہ فاتحہ پڑھی۔
فرحان شیخ کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے مطابق وہ ساونڈ انجینئر ہیں، گلوکارہ کے پرستاروں نے ان کیلئے شادی کی بھرپور خوشیوں کی تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔