ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں کافی شرمیلے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے ایک انٹرویو کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں اتنے رومانٹک نہیں ہیں بلکہ وہ ایسی باتیں کرنے میں کافی شرمیلے واقع ہوئےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کافی مزاحیہ ہیں اور کسی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ لا سکتے ہیں، ہنسنے ہنسانے کے سبب ان کی کمپنی اچھی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شاہ رخ کے بیٹے ایان کو منشیات کیس میں جیل جانا پڑا تھا، ان سخت حالات میں شاہ رخ خان نے نہ صرف خود کو نارمل رکھا بلکہ اپنی خوش مزاجی سے گھر کا ماحول خوشگوار رکھنے میں بھرپور حصہ ڈالا، آیان کی گھر واپسی پر اہل خانہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔