ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کی شکایت درج کرلی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت میں ورلڈ کپ 1983سے متعلق فلم بنانے والوں پر دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت شکایت درج کی گئی ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ ایونٹ 1983ء پر بنائی گئی فلم کے خلاف یو اے ای میں مقیم ایک فنانسر نے دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت فلم 83 کے فلمسازوں کے خلاف شکایت کرائی۔
شکایت کی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم 83 کے میکرز کے خلاف سازش اور دھوکہ دہی کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔انہوں نے اچھے منافع کے وعدے پر فلم میں 16 کروڑ روپے لگائے تھے، اس حوالے سے دو معاہدے ہوئے، جن کے تحت ہم شیئر ہولڈر بن گئے۔
تاہم جس کمپنی سے ہم نے معاہدہ کیا تھا، اُس نے معاہدوں کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے ہمیں دھوکا دینے، ہمارے فنڈز ضائع کرنے اور نقصان پہنچانے کی جان بوجھ کر کوشش کی۔
خیال رہے کہ ساجد ناڈیاوالا، کبیرخان اور دیگر 4 افراد کی طرح دیپیکا پڈوکون بھی 83 کے فلمسازوں میں شامل ہیں۔