ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
#KatrinaKaif and #VickyKaushal are finally married!
— HT City (@htcity) December 9, 2021
Congratulations to the newly-weds#katrinakaifwedding #katrinakishaadi #KatrinaVickywedding #KatrinaVickyKiShaadi pic.twitter.com/Tjj9b6rZVx
شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کی کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں جنہیں شادی سے منسوب کیاجا رہا ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑازیب تن کی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے باقاعدہ طور پر شادی کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردی ہیں۔
کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دلوں میں اس چیز کے لئے محبت ہے جو ہمیں اس لمحے تک لے آئی جبکہ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی تمام محبتوں شکر گزار ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ اور وکی نے شادی کی تصاویر جاری کرنے کے رائٹس ایمازون کو 80 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کرنے کے رائٹس 2019 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو فروخت کیے تھے۔