لاہور:(دنیا نیوز)ایف آئی اے سائبر کرائم نے نجی تھيٹر ميں سٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے نجی تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز لیک ہوئی تھیں جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔
ويڈيوز خفيہ موبائل کيمرے سے بنائی گئی تھیں جبکہ ويڈيوز بنانے والا بھی تھيٹر اداکار ہی نکلا ،کاشف چن چار سال سے نجی تھيٹر ميں پرفارم کر رہا ہے ۔
گرفتار ملزم کاشف چن کا کہنا تھا کہ چارجنگ کے بہانے موبائل اداکاراؤں کے کمرے ميں رکھ آتا تھا،ويڈيوز اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر بنائيں، اداکارہ نے معاوضہ دگنا کرنے اور ايک لاکھ ايڈوانس ليکر دينے کا لالچ ديا تھا جبکہ ويڈيوز خوشبو خان نے اپنے گھر بلا کر ليں۔
ایف آئی اے کے مطابق اداکار کے موبائل سے ويڈيوز بھی برآمد لی گئی ہیں جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ،اداکارہ خوشبو خان، عمران شوکی اور احمد کے نام بھی ایف آئی آر میں موجود ہیں جبکہ ادکارہ خوشبو کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔