عظیم شاعر اسد اللہ خان غالب کا آج 224 واں یوم پیدائش

Published On 27 December,2021 11:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) اردو کے عظیم شاعر اسد اللہ خان غالب کا آج 224 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، ان کا کلام آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرزا اسداللہ خان غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے، نوعمری سے ہی انہوں نے شاعری کا آغاز کیا، ان کی شاعری میں انفرادیت تھی جس کے سبب شروع میں تنقید کا نشانہ بنایا تاہم بعد ازاں ان کا شاعرانہ رنگ معاشرے کو ایسا چڑھا کہ آج تک اترنے کا نام نہیں لے رہا، 1850 میں مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے انہیں مختلف خطابات سے نوازا۔

موجودہ دور میں غالب پر کئی فلمیں اور ڈرامے بھی بنے ، ان کی شاعری نے اردو زبان کو ایسی جلا بخشی جو رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔ عشق و سر مستی کا یہ شاعر 15 فروری 1869 کو اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو داغ مفارقت دے گیا۔