متھیرا کا لیپو سکشن سرجری کروانے کا اعتراف

Published On 28 December,2021 10:50 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ماڈل و اداکارہ متھیرا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے لیپو سکشن سرجری کروائی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متھیرا پر کافی عرصے سے سرجری کروانے کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے احسن خان کے شو میں ایک بار بھر ان خبروں کو غلط قرار دیا کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔ متھیرا شو میں اپنی بہن کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں دونوں بہنوں نے شوبز کیریئر سمیت خود پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

پروگرام کے دوران متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی بھی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، ان کا وزن ایک روڈ حادثے کے بعد بڑھنا شروع ہوا تھا ۔ ان کی بہن نے بھی گواہی دی کہ متھیرا نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی البتہ لیپو سکشن کروایا ہے۔ متھیرا نے واضح کیا کہ لیپو سکشن جسم کے مختلف حصوں سے چربی نکلوانے کو کہتے ہیں۔
 

Advertisement