اسلام آباد: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت وہ اکیلے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم بیان حلفی کیس کے معاملے میں سابق چیف جج گلگت بلتستان عدالت میں پیش ہوئے۔ رانا شمیم کی عدالت آمد پر صحافی نے سوال کیا کہا جا رہا ہے آپ نے میاں صاحب کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنایا۔
جس پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے جواب دیا کہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت اکیلا تھا، یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔