لاہور:(ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے طالبعلم پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
خیال رہے کہ منڈی بہاؤالدین میں طالب علم پر بیہمانہ تشدد کی ویڈیو نامور گلوکار شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور پنجاب پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
شہزاد رائے کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
gives me reason to believe . Thank you https://t.co/W9mNqI6jDo
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) January 18, 2022