لاہور:(ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی، معروف ناول نگار اور مصنفہ بشریٰ رحمان 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ رحمان کورونا میں مبتلا تھیں اور ان کی گزشتہ روز طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملیں۔
مرحومہ بشریٰ رحمان 29 اگست 1944 کو پیدا ہوئیں اور ان کے لکھے کئی ناول شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، 1983 میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور 3 بار صوبائی اسمبلی اور ایک بارقومی اسمبلی کی رکن رہیں۔
بشریٰ رحمان کو ادبی خدمات پرستارہ امتیازسے بھی نوازا گیا تھا۔