کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت کے دوران بارہا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والی مشی خان عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد افسردہ ہیں۔
مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔ ویڈیو کے عقب میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سنی جاسکتی ہے ۔اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر کچھ صارفین نے انہیں صبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
Speechless to see what has happened… seems like a nightmare. #BaniGala pic.twitter.com/FnRUMdjgyQ
— Mishi khan (@mishilicious) April 10, 2022