کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بتا دی، انہوں نے صرف ایک پراجیکٹ پر کام کرنے کے بعد ہی انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمن نے کہا کہ میرے سکرین پر واپس آنے کی کئی وجوہات تھیں لیکن سب سے بڑی وجہ لوگوں کی جانب سے ملنے والا پیار ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ لوگ میرے شوبز سے کنارہ کشی کرنے کے فیصلے سے ناخوش ہوں گے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے ایک ہی پراجیکٹ تو کیا تھا، اسی لئے میرا خیال تھا کہ شوبز چھوڑنے کا اعلان کروں گی تو لوگ سمجھیں گے اچھے پراجیکٹس آفر نہیں ہوئے اسی لئے علیحدگی اختیار کر لی۔
ایمن نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت پیار دیا، کوشش کروں گی کہ آئندہ بھی ایسا ہی کام کروں جو لوگوں کو پسند آئے۔