سلمان خان نے کیریئر بچانے میں مدد کی: بوبی دیول

Published On 13 April,2022 10:53 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) لیجندری اداکار دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے کیریئر بچانے میں بہت مدد کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بوبی دیول نے بالی وڈ سلطان سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں انکشاف کیا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کی بالی وڈ میں کامیاب واپسی کروائی۔ بوبی کا کہنا تھاکہ سلمان خان نے فلموں ان کی دوسری اننگز کو ریس تھری کیساتھ توانائی بخشی جس کی وجہ سے انہیں مزید کام ملا۔

بوبی دیول نے بتایا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں، وہ بڑے دل کے مالک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ وہ جب کسی کا بھی خیال کرتے ہیں تو اس کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

بوبی کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ ان چند لوگوں میں سے ایک ہوں جن سے سلمان خان بہت محبت کرتے ہیں، اس پر میں ان کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔