ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ایک بار اپنے شوہر اجے دیوگن سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دی جس کی اب وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ سٹار اداکار اجے دیوگن ماضی میں متنازعہ اداکارہ گنگنا رناوت کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے کہ اس دوران دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلیں۔ جھوٹی باتوں میں آکر کاجول نے ایک بار اجے کو دھمکی دی کہ وہ بچوں کو اپنے ساتھ لے کر شوہر سے علیحدہ ہوجائیں گی اور گھر بھی چھوڑ دیں گی۔
بعد ازاں اداکار نے انہیں اعتماد میں لیا ۔ایک انٹرویو میں اجے دیوگن سے اس ضمن میں سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ میڈیا دو لوگوں کو ایک ساتھ تصاویر میں دیکھ کر غلط تشریح کرنے لگتا ہے ، میں صرف اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اور اپنے نام کے ساتھ کسی کو منسوب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔