ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اور کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور اپنی دیرینہ دوست اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لگتا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے اور رنبیر کپور نے بالآخر تصدیق کر دی ہے کہ وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے بھارتی اداکار نے کہا کہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کوئی تاریخ نہیں دوں گا، لیکن عالیہ اور میں جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دونوں کی شادی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ قومی امکان ہے کہ یہ جوڑی اپریل کے اوائل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر 2018 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
کئی افواہوں کے مطابق شادی کی ابتدائی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، کیونکہ جوڑے کو دلہن کے لباس کے ڈیزائنر بینا کنن سے ملاقات کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔