لندن:(ویب ڈیسک) معروف برطانوی گلوکار ٹام پارکر کینسر کے باعث 33 سال کی عمر میں چل بسے۔
گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اہلیہ کیلسی ہارڈوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ٹام ہماری دنیا کا مرکز تھا، ہم اس کی مسکراہٹ اور پرجوش موجودگی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کر سکتے۔