لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بنگلا دیش کو سو رنز سے شکست دے دی۔
انگلش خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے،جوابی اننگز میں بنگلا دشی ٹیم 134 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
67 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر صوفیہ ڈنک میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔