سانٹو ڈومنگو: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، مہمان انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے۔
ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا، میزبان ٹیم 297 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں انگلش بلے باز اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، 103 سکور پر 8 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔
آخری ٹیسٹ میں میزبان ویسٹ انڈیز کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے جبکہ سیریز کے پہلے دونوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔