چوگرماس: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہوگیا، ایک سو ساٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر کریگ بریٹھ ویٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔
مہمان انگلش ٹیم نے آخری روز بغیر کسی نقصان کے چوالیس رنز سے کھیل کا آغاز کیا، انگلینڈ نے چھ وکٹ پر ایک سو پچاسی رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی، دو سو بیاسی رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے دن کے اختتام تک پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو پینتیس رنز ہی بنا سکی۔
تین میچز کی سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے، تیسرا ٹیسٹ 24 مارچ سے شروع ہوگا۔