جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے خلاف اپیل مسترد

Published On 14 March,2022 10:55 pm

لندن:(دنیا نیوز) برطانوی سپریم کورٹ نے آسٹریلوی صحافی اور وکی لیکس کے بانی جو لین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

برطانوی ہائی کورٹ نے جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا، اسانج پر امریکی خفیہ دستاویزات شائع کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت 18 الزامات درج ہیں۔

جولین اسانج نے وکی لیکس کے نام سے امریکا کے ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کردیے تھے، جس کے بعد وہ کئی سال لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانہ میں پناہ گزین رہے۔

Advertisement