لندن: (دنیا نیوز) لندن پولیس نے شہزادہ چارلس کی فاؤنڈیشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، برطانوی شہزادے پر سعودی شہری سے پیسے لے کر اعزاز دینے اور شہریت لینے میں سہولیات کاری فراہم کرنے کا الزام ہے۔
گزشتہ سال برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ پرنس چارلس فاؤنڈیشن کو ایک سعودی شہری نے بھاری عطیات دیئے ہیں جس کے بدلے میں سعودی شہری کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کو سعودی بزنس مین نے برطانوی شہریت لینے کے لیے استعمال کیا۔
الزامات سامنے آنے پر چارلس فاؤنڈیشن کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب پولیس اس الزام کی با قاعدہ تحقیقات کرے گی، شہزادہ چارلس نے اس معاملے سے مکمل لا علمی کا اظہار کرچکے ہیں۔