لندن: (دنیا نیوز) لندن پولیس چیف کریسیڈا ڈک عہدے سے مستعفی ہو گئیں، انہیں نسل پرستی سمیت دیگر الزامات کا سامنا تھا۔
کریسیڈا ڈک نے کئی سکینڈل سامنے آنے کےبعد استعفیٰ دے دیا ہے، ان پر الزام تھا کہ وہ نسل پرستانہ ذہن رکھتی ہیں جس کے باعث پولیس کو ثقافتی مسائل کا سامنا رہا جبکہ برطانیہ میں نسل پرستی پروان چڑھی، ایک پولیس آفیسر کے ہاتھوں خاتون کا قتل بھی استعفے کی وجہ بنا، قتل پر احتجاج کے دوران خواتین سے نازبیا سلوک کیا گیا۔
مئیر لندن صادق خان نے الزامات کی رپورٹ کے بعد پولیس چیف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔