لندن:(دنیا نیوز) برطانوی ایوان بالا میں بحث کے دوران خراٹے لے کر سونے کی پاداش میں لیبر پارٹی کے لارڈ کو بحث میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاؤس آف لارڈ میں ایک اہم ایشو پر بحث کے دوران لارڈ یانگ سوتے رہے، جب بحث ختم ہونے والی تھی تو وہ اچانک اٹھے اور اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کی۔
حکمران جماعت کی خاتون رکن نے یہ کہہ کر اعتراض اٹھایا کہ پوری بحث کے دوران وہ سوتے رہے ہیں اب اٹھ کر کیا بات کریں گے، یوں لارڈ یانگ کو بولنے سے روک دیا گیا۔