لاہور: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد شوبز شخصیات وزیراعظم کے حق میں سامنے آ گئیں۔
سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں اپوزیشن کو ’گندی سیاست‘ کرنے والا قرار دیا۔
تاہم انہوں نے کسی بھی حزب اختلاف کی جماعت اور سیاستدان کا نام نہیں لکھا۔
Those busy playing dirty politics, have they fathomed the burden a new election or a new leader will put on state exchequer? IK is a mass leader. People’s love for him is proof. For the sake of Pakistan, let the man complete his term before writing him off
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) March 28, 2022
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کا وزیر اعظم ہے اور لوگ انہیں چاہتے ہیں اور وہ ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتا ہے۔
ساتھ ہی اداکار نے اپوزیشن کو اپیل کی کہ عمران خان کو اپنی مدت پوری کرنے دی جائے، اس کے بعد ہی ان کے خلاف واویلا کیا جائے۔
’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے مختصر ٹوئٹ میں عمران خان کا نام لکھ کر پاکستانی جھنڈے اور دعا کے ایموجیز کا استعمال کیا۔
Imran Khan.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 28, 2022
گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے بھی وزیر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو کم از کم اگلے 10 سال تک ان کی ضرورت ہے۔
Pakistan needs @ImranKhanPTI at least for the next 10 years!!
— Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) March 28, 2022
اداکارہ صبا قمر نے بھی وزیر اعطم کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ مسئلہ صرف واحد شخص عمران خان کا نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کا معاملہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے ان کی کامیابی کی دعا بھی کی۔
This is not about one person, this is about Pakistan. May Allah (SWT) bless our Prime Minister Imran Khan with success. Ameen @ImranKhanPTI #IamImranKhan
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) March 27, 2022
اداکارہ اشنا شاہ نے بھی وزیر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کی مگر انہوں نے ان کا نام استعمال نہیں کیا اور اپوزیشن کی حکمت عملی اور سیاست داؤ پیچ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اشنا شاہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اگر ان کی زندگی میں پاکستان مضبوط نہیں بنا تو کوئی بات نہیں مگر آنے والی نسل ملک کو مضبوط حالت میں دیکھے گی۔
Regardless of one’s political alliance/affiliation, a government collapse feels unnatural & unsettling. A stable political structure is paramount for any Sapien society; right now the air feels ominous. If not in my lifetime, I hope Pakistan becomes stable for the next generation
— Ushna Shah (@ushnashah) March 27, 2022
اداکارہ ایمن خان نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کرپشن نہیں چاہیے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
منیب بٹ نے بھی وزیر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔