لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو سابق وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے عمران خان اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشہ بنا دے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کو سابق جعلی وزیراعظم مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟ کبھی سعودی عرب، ایران کے درمیان ثالثی۔ کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔ یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگیئ ؟
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ تومغرب کے چہیتے تھے نہ؟ اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔ سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو۔
سابق جعلی وزیراعظم۔آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟کبھی سعودی عرب۔ایران کے درمیان ثالثی۔کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگیئ ؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 29, 2022
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔ خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی زخمی کر رہے ہو۔
تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی۔کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 29, 2022
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔ آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔ پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو۔
نوازشریف کو ۳ بار وزارت عظمٰی کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے مُلکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔نا کسی پر جھوٹے الزام لگائے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 29, 2022
اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشہ بنا دے؟
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو 3 بار وزارتِ عظمٰی کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے مُلکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ نہ کسی پر جھوٹے الزام لگائے۔ اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشا بنا دے؟