ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی سینئر اداکار انوپم کھیر نے بتا دیا کہ ایک کامیاب اداکار ہونے کے باوجود اْنہوں نے آج تک اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدا۔
اداکار کا بتانا ہے کہ وہ کامیاب اداکار ہونے کے باوجود کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، انہوں نے آج تک صرف ایک گھر خریدا ہے جو اْنہوں نے اپنی والدہ کو بطور تحفہ دے دیا تھا۔
انوپم کھیر نے کہا کہ ‘وہ کئی برسوں سے ممبئی میں کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔انوپم کھیر نے بتایا کہ ‘اْن کا ممبئی میں گھر تو دور کی بات ایک فلیٹ تک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کئی سال قبل فیصلہ کیا تھا کہ اپنی ذاتی جائیداد نہیں چاہتا۔
انوپم کھیر کا اپنی اداکاری کے آغاز اور جد و جہد کے دور سے متعلق کہنا تھا کہ ‘جب وہ 1981 میں صرف 37 روپے لیکر ممبئی آئے تھے تو ریلوے سٹیشن پر سویا کرتے تھے مگر اْنہوں نے یہ بات کبھی اپنی والدہ کو نہیں بتائی۔