ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ریمی سین کے ساتھ ایک بزنس مین نے 4 کروڑ 14 لاکھ کا فراڈ کیا ہے۔ بزنس مین نے اداکارہ سے رقم اپنے نئے کاروبار میں لگانے کے بہانے لی تھی اور اداکارہ سے اس رقم پر 30 سے 40 فیصد سود دینے کا وعدہ کیا تھا۔
بعد ازاں اداکارہ کو جب پتہ چلا کہ بزنس مین رونک ویاس نے اس کے پیسوں سے کبھی کوئی کاروبار شروع نہیں کیا اور رقم کا غلط استعمال کیا تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ ممبئی کی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔