ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور کی گاڑی فوٹوگرافر سے غیردانستہ طور پر ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور حالیہ دنوں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی اداکارہ ملائکہ اروڈا کی عیادت کرنے ان کے گھر گئیں اور جب واپس جانے کے لیے باہر آئیں تو فوٹوگرافرز کا جم غفیر لگا ہوا تھا، اس دوران کرینہ کے ڈرائیور نے گاڑی ایک فوٹوگرافر کی ٹانگ پر چڑھا دی جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور سے غلطی ہوئی کیوں کہ رش کے باعث وہ فوٹوگرافر کے پاؤں پر دھیان نہ دے سکا۔