مجھے پاگل کتے نے نہیں کاٹا میڈیا کو شادی کی تاریخ بتا دوں: رنبیر کپور

Published On 02 April,2022 09:21 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ہیرو رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی کی تاریخ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے عجیب جواب نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

رنبیر کپور آج کل اپنی آنیوالی نئی فلم ‘ شرما جی نمکین’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ رنبیر کپور کی جانب سے گزشتہ روز بھارتی چینل کو ایک انٹرویو دیا گیا جس میں اْن کی عالیہ بھٹ سے شادی کی تاریخ سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ‘مجھے پاگل کتے نے کاٹا ہے کہ میں میڈیا کو شادی کی تاریخ بتا دوں۔’رنبیر کپور نے کہا کہ کہ ‘ہاں مگر میں اور عالیہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 

Advertisement