صحافی کا فون چھیننے کا واقعہ، سلمان خان عدالت میں پیش

Published On 06 April,2022 11:48 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کی مقامی عدالت میں صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر سلمان خان کو محافظ سمیت طلب کر لیا گیا جس پر اداکار ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے۔ واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازع 24 اپریل 2019 میں اس وقت ہوا جب سلمان خان نے موٹرسائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو ان کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا۔
 

Advertisement