کراچی: (روزنامہ دنیا) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ عوام ملک میں فوراَ عام انتخابات چاہتے ہیں۔
ثمینہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ‘ہم ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں’۔ اْنہوں نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ‘لوگوں کی طاقت زندہ آباد۔
اْنہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ‘بلّے بئی بلّے ، شاندار ملک کی شاندار عوام۔ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کے بارے میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ‘ ہاں، وہ لاڈلا ہے ، وہ ہمارا لاڈلا ہے ۔