لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایتی بن کر میدان میں آگئیں۔
ثمینہ پیرزادہ جو گزشتہ کچھ دنوں سے ملکی سیاسی صورتحال میں کافی دلچسپی دِکھا رہی ہیں، اب اُنہوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سپورٹ کے لیے اپیل کی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹر فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے گھبرانا نہیں ہے اور اپنے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ گیم تو اب شروع ہوا ہے، ہم جیت جائیں گے کیونکہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔ لوگوں کی سپورٹ ہواؤں کا رُخ بدل دے گی۔
اپنے اگلے ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، دُعاؤں اور قانون میں بہت طاقت ہے۔
My Twitter family hum nay GhabrAna nahi hai Apnay Kaptaan ka saath nahi chhorna. Game toh ab shuru huwi hai. Hum Jeetaingay. Hamesha Such ki jeet hoti hai. Logon ki support hawa ka Rukh badal Degi. Pakistan zindabad
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 9, 2022