وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

Published On 09 April,2022 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں رات 9 بجے ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کا اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔

Advertisement