اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے منحرف اراکین پر تاحیات نا اہلی کے لیے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ تشکیل دیا گیا ہے جو بارہ اپریل کو سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ صدر نے منحرف اراکین کیخلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
پی ٹی آئی نے 20 منحرف اراکین کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کروا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی پارٹی کے 20 منحرف اراکین کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کروا دیا۔
ریفرنس پارٹی چیئر مین عمران خان کی طرف سپیکر کو بھجوایا گیا، ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کر دیا، 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔
ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی ائی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی، منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا، منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔