اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے آخری بال تک لڑیں گے۔
ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کسی صورت ہار نہیں مانیں گے آخری بال تک لڑیں گے۔ دھمکی آمیزمراسلے سے متعلق صدر عارف علوی، چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو آگاہ کر دیا۔
عمران خان نے کہا کہ عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ اسمبلی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ دھمکی آمیزمراسلہ چیف جسٹس کو بھی پیش کیاجائے گا۔ تنہاہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا۔ ملک میں رجیم چینج کرنے کے لیے اپوزیشن کو بیرونی مدد مل رہی ہے، مراسلے سے متعلق اعلیٰ حکام سمیت اداروں کے سربراہوں کوآگاہ کردیا گیا ہے۔ ہرہفتے عوام میں جاکرجلسہ کروں گا۔ عوام ملک کے اندراس طرح سے حکومت کی تبدیلی کے حق میں نہیں۔