سوائے ایک شخص کے سب دوستوں سے بات ہو سکتی ہے: زرداری

Published On 09 April,2022 04:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سوائے ایک شخص کے سب دوستوں سے پاکستان کی بہتری کے لیے بات کی جاسکتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ توجہ دلانا چاہتا ہوں آج کا دن ووٹنگ کا دن ہے، جنرل عمر، اینگرو کے قصے نہیں سنانا چاہتا، اکثر جذبات میں لوگ کچھ کہہ جاتے ہیں، یہ شکاری، کرکٹر بھی ہیں، میں کسی سے پرسنل نہیں ہونا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی یونیورسٹی تو پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ان کے ہاں کافی ہمارے اسٹوڈنٹ بیٹھے ہیں جو ایک دن واپس آجائیں گے، وقت ضائع نہ کرائیں ووٹنگ کرائی جائے، ان کو تو ڈالر کا ریٹ نظر نہیں آ رہا اوپر جا رہا ہے، ووٹ، ووٹ،ووٹ اس کے علاوہ کچھ نہیں، میں نہیں چاہتا کل ہم اسپیکرکے خلاف بھی سپریم کورٹ جائیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ سیاست میں تعلقات خراب نہیں کیے جاتے، سوائے ایک شخص کے سب دوستوں سے پاکستان کی بہتری کے لیے بات کی جاسکتی ہے، پلیزووٹنگ کرائیں اورآگے بڑھیں۔
 

Advertisement