انٹرپول کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی گرفتاری، عینی خالد حکومت پر برس پڑیں

Published On 09 May,2022 08:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ عینی خالد اوورسیز پاکستانیوں کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری پر وفاقی حکومت پر برس پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عینی خالد نے لکھا کہ بظاہر پاکستان میں وفاقی حکومت مخالف ٹویٹ کیے جانے پر انٹر پول کے ذریعے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے وارنٹ جاری کرے گی، نہیں جانتی کہ عالمی ادارے کے پاس اتنا فضول وقت ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ٹھیک ہے اس معاملے میں براہِ کرم سب سے پہلے مجھے گرفتار کریں کیونکہ میں حکومت مخالف ٹویٹ کرنے سے نہیں روکوں گی۔
 

Advertisement