لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت بننے کے بعد صوبے بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے۔
حمزہ شہباز نے صوبائی سیکرٹریز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔