فہد مصطفی کا جلد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

Published On 12 May,2022 12:09 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بہت جلد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فہد مصطفی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اچھے وقت میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دوں، بہت سارے پچھتاوے ہیں، میں نے بہت سارے کام نہیں کرنے تھے لیکن کر لئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کو نظر لگ گئی، ٹی وی ڈراموں کے ناظرین بہت زیادہ ہیں۔