کنگنا رناوت نے اب تک شادی نہ ہونے کی وجہ بتا دی

کنگنا رناوت نے اب تک شادی نہ ہونے کی وجہ بتا دی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے سوال کیا کہ کبھی کسی نے حقیقی زندگی میں مجھے کسی سے لڑتے یا پٹائی لگاتے دیکھا ہے، ایسا صرف مجھ سے جلنے والوں کا پروپیگنڈا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلموں میں مضبوط عورت کا کردار ادا کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ عام زندگی میں بھی میں لوگوں خصوصاً لڑکوں سے سختی سے پیش آتی ہوں، شادی اب تک نہ ہونے کی وجہ وہ افواہیں ہیں جو لوگوں نے میرے متعلق پھیلائی ہیں کہ میں لڑکوں کی پٹائی لگاتی ہوں۔