اداکار تنویر جمال کی طبیعت ناساز، جاپان کے ہسپتال میں داخل

Published On 16 June,2022 12:12 pm

ٹوکیو : (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار تنویر جمال کی طبیعت ناساز ہوگئی جنہیں جاپان کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ تنویر جمال کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں ان کے چاہنے والے ان کے لئے دعا کریں۔

خیال رہے کی تنویر جمال میں دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے تھے وہ 2016 میں پہلی مرتبہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے، تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور دوسری بار کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد سے وہ جاپان میں زیرِ علاج ہیں۔
 

Advertisement