لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار احسن خان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا چائے کے کپ کم پینے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک جانب حکومت کفایت شعاری کا درس دے رہی ہے تو دوسری جانب عوام سمیت فنکار بھی اِن مشوروں سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔
کفایت شعاری سے متعلق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا بیان کہ ایک روٹی چار بھائی کھائیں جیسے مشورے کو گھروں میں لاگو کرنے کے لیے عوام نے ابھی اپنا دماغ بنایا ہی تھا کہ احسن قبال نے چائے کی پیالیاں بھی کم کرنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔
احسن اقبال کے اس مشورے نے چائے کے شوقین افراد کے دلوں پر چھریاں چلا دی ہیں جس سے اُن کے ہم نام فنکار احسن خان بھی متاثر نظر آ رہے ہیں۔
احسن خان نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام کی سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مگر مجھے اپنی چائے سے پیار ہے، کم از کم دن میں چار پیالیاں تو ہوں۔
واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ قوم چائے کے ایک یا دو کپ کم کریں کیونکہ ہم جو چائے درآمد کرتے ہیں وہ بھی ادھار لے کر کرتے ہیں، اگر تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہمیں اس کے استعمال کو کم کرنا ہوگا تاکہ ملک پر کم سے کم بوجھ پڑے۔
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
— Akbar Ali Khan (@Ali707khan) June 14, 2022
رنگ لائے گی ہماری فاقہ کشی ایک دن pic.twitter.com/P8DMREVGgC