خاتون ہوں پارسل نہیں جو مجھے پک کیا جائے: عالیہ بھٹ پھٹ پڑیں

Published On 29 June,2022 12:26 pm

ممبئی : (دنیا نیوز) معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا اطلاعات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ رنبیر کپور انہیں گھر واپس لانے برطانیہ جائیں گے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اس حوالے سے کہا کہ وہ ایک خاتون ہیں کوئی پارسل نہیں کہ انہیں پک کیا جائے۔

ایک صارف کی انسٹاگرام پوسٹ پر عالیہ بھٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا، پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالیہ کے حاملہ ہونے کے بعد سے ان کے شوٹس موخر کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان پیر کو کیا تھا، اس پوسٹ میں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ رنبیر اپنی اہلیہ کو گھر واپس لانے کے لیے برطانیہ جائیں گے۔

دریں اثنا ایک بھارتی اخبار کے مطابق عالیہ اپنی شوٹس سے واپسی کے بعد آرام کریں گی اور انہوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اپنے حاملہ ہونے کے دوران اپنے فلمی کمٹمنٹ کو متاثر نہیں ہونے دیں گی۔
 

Advertisement