لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکار ارسلان نصیر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے شیروانی مانگ لی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پرویز الہٰی کی درخواست پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے موجودہ صورتِ حال پر دلچسپ میمز بنائی جا رہی ہیں اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
Hamza Shehbaz bhai, wo sherwani agar farigh hai to mujhey bhijwa dein? .... Waleemay ke function pe kaam a jaye gi #Supreme_Court_Of_Pakistan Breaking News Congratulations Pakistan
— Arslan Naseer - CBA (@ArslanNaseerCBA) July 26, 2022
ارسلان نصیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے کے بعد قوم کو عوام کے مینڈیٹ کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ حمزہ شہباز بھائی اگر وہ شیروانی فارغ ہے تو مجھے بھیج دیں، ولیمے کے فنکشن پر کام آئے گی۔
Hamza bhai, tension ki koi baat nahi, office ko andar se kundi laga dein #Supreme_Court_Of_Pakistan #15Minutes Congratulations Pakistan Breaking news CM of Punjab
— Arslan Naseer - CBA (@ArslanNaseerCBA) July 26, 2022
ارسلان نصیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو کرسی بچانے کے لیے دلچسپ مشورہ بھی دیا۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ حمزہ بھائی! ٹینشن کی کوئی بات نہیں، آپ آفس کو اندر سے کنڈی لگا دیں۔ ارے آپ ایسے کیسے چیف منسٹر نہیں رہے؟
Aray aisey kaisey CM nahi rahey? ....Hamza bhai aap kissi ki na sunain, baaki cheezain baad mai dekhtey hain aap sab se pahley to sherwani ko jismm se staple karwaein! #Supreme_Court_Of_Pakistan #PervaizElahi pic.twitter.com/1UFraEFTAc
— Arslan Naseer - CBA (@ArslanNaseerCBA) July 26, 2022
ارسلان نے مضحکہ خیز انداز میں لکھا ہے کہ حمزہ بھائی آپ کسی کی نہ سنیں، باقی چیزیں بعد میں دیکھتے ہیں، آپ سب سے پہلے سے شیروانی کو جسم سے اسٹیپل کروائیں۔