سابق وزیراعظم عمران خان آج رات اہم اعلان کرینگے

Published On 27 July,2022 04:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج رات اہم اعلان کرینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ آئین و قانون کی پاسداری پر مبنی سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد بِنا کسی کال کے گھروں سے نکلنے پر میں اپنی قوم کا مشکور ہوں۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں آج رات 10 بجے قوم سے اہم خطاب میں خودمختاری پاکستان کے لیے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

’شکر اللہ، شکریہ عوام‘ عدالتی فیصلہ حق میں آنے پر عمران خان کا جشن منانے کا اعلان

گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں کے خلاف ثابت قدم رہنے اور آئین اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں ججز کو سراہتا ہوں۔ میں بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں لا تعداد میں سامنے آنے پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے لکھا کہ بدھ کی شام ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے ان تمام لوگوں کے ساتھ جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کے لیے ہماری مہم میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، بڑی تعداد میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہر آ رہے ہیں۔

Advertisement