لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی پی 241 بہاولنگر سے رکن اسمبلی کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے 7 اگست 2018 کو کاشف محمود کی کامیابی کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے لیگی ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں پی پی 241 بہاولنگر سے کاشف محمود نے فتح حاصل کی تھی، انہوں نے 48 ہزار 543 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار محمد مظفر خان نے 44184 ووٹ لیے تھے۔