اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے، ن لیگ میں ذرا جمہوریت ہوتی تو پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دے دیتے۔
پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے،اگر نون لیگ میں زرا سی بھی جمہوریت ہوتی پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دیتے اور نون لیگ اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل کرتی اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرتی ،اس کی بجائے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2022
رہنما پی ٹی آئی نے لکھا کہ ڈپٹی اسپیکر خرید کر عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ کیسے حکومت میں رہ سکتے ہیں۔
جب عوام نے آپ کے خلاف فیصلہ دے دیا ڈپٹی اسپیکر خرید کر عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ کیسے حکومت میں رہ سکتے ہیں؟ چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی اب انفرادیت کا دور ہے ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2022
فواد چودھری کا مزید کہا تھا کہ چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی، اب انفرادیت کا دور ہے ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے، 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔